چين میں پہلی بار کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس کا سفر شروع ہوا جس نے آج پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے لیکن چین نے اب اس وائرس پر قابو پالیا ہے اور آج چین میں پہلی بار کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس کا سفر شروع ہوا جس نے آج پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے لیکن چین نے اب اس وائرس پر قابو پالیا ہے اور آج چین میں پہلی بار کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے مرکز چین سے گزشتہ 3 ماہ میں پہلی بار کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چینی صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے ہوا تھا اور چینی حکومت نے جنوری 2020 میں ہلاکتوں کی تعداد فراہم کرنا شروع کی تھی۔

دیکھتے ہی دیکھتے چین میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل گیا تھا اور ابتدائی 6 ہفتوں کے دوران وہاں مریضوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی جب کہ ہلاکتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت نے ووہان میں 16 عارضی ہسپتال بنانے سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی عارضی ہسپتال بنائے تھے جب کہ متعدد شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے سمیت لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا تھا۔

News Code 1899211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =