مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں فٹبال کلب کے ڈاکٹر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی۔اطلاعات کے مطابق فرانس کے لیگ ون کلب ریمس کے ڈاکٹر برنارڈ زگونزالیز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی۔فرانسیسی فٹبال کلب ریمس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریمس کلب اور سیکڑوں مرد و خواتین ڈاکٹر کی موت پر افسردہ ہیں۔فٹبال کلب ریمس کے میئر ارناب روبینٹ کا کہنا ہے کہ 60 سالہ ڈاکٹر برنارڈز گونزالیز اس کلب کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے وابستہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر برنارڈز نے خودکشی سے پہلے ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

فرانس میں فٹبال کلب کے ڈاکٹر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی۔
News Code 1899203
آپ کا تبصرہ