مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں رونما ہونے والے دو واقعات میں بھارتی فوح کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 کشمیری جاں بحق اور تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رونما ہونے والے دو واقعات میں بھارتی فوح کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 کشمیری جاں بحق اور تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ادھر بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے الزام عائد کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب شمالی کیرن کے علاقے میں اتوار کی صبح 5مسلح افراد مارے گئے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ جھڑپوں میں تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کرنل راجیش کالیا نے زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی اور کہا کہ زخمی ہونے والوں کا علاج جاری ہے البتہ ابھی تک کسی بھی آزاد ذرائع سے واقعے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب 24گھنٹے قبل ہی جنوبی کلگام کے علاقے میں ایک اور جھڑپ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والے تمام افراد مسلح تھے اور وہ مقامی علاقے کے رہنے والے تھے۔

News Code 1899196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =