مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے سابق وزیر اعظم محمود جبریل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 2011 میں آنے والی عرب بہار کے بعد محمود جبریل لیبیا کے پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس وقت نیشنل فورسز الائنسز کے سربراہ تھے اور مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مقیم تھے۔ محمود جبریل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قاہرہ کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اس عالمی وبا کا مقابلہ نہ کرسکے اور اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ بلومبرگ کے مطابق 26 مارچ کو محمود جبریل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں قاہرہ میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا۔

لیبیا کے سابق وزیر اعظم محمود جبریل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News Code 1899183
آپ کا تبصرہ