مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی ایشیائی ملک ترکمنستان میں کورونا وائرس کے نام لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ترکمنستان حکومت نے میڈیا سمیت عوام پر بھی کورونا وائرس کا نام لینے پر پابندی لگادی۔ ذرائع کے مطابق اخبارات کے ساتھ ساتھ، اسپتالوں، اسکولوں میں تقسیم کیے گئے طبی معلومات کے پرچوں سے بھی کورونا وائرس کا لفظ ہٹایا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق سادہ لباس اہلکار ترکمنستان میں ماسک پہننے والوں اور عالمی وبا کا تذکرہ کرنے والوں کو بھی گرفتار کر رہے ہیں۔

وسطی ایشیائی ملک ترکمنستان میں کورونا وائرس کے نام لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
News Code 1899174
آپ کا تبصرہ