صدر روحانی نے علم پر مبنی کمپنیوں کی محصولات کی نمائش کا قریب سے مشاہدہ کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج علم پر مبنی کمپنیوں کی کورونا وائرس کی تشخیص ، روک تھام اور مقابلہ کے شعبہ میں تیار کردہ محصولات کی نمائش کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج علم پر مبنی کمپنیوں کی کورونا وائرس کی تشخیص ، روک تھام اور مقابلہ کے شعبہ میں تیار کردہ محصولات کی نمائش کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

 اس نمائش میں کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس ، ماسک  ، جراثیم کش ادویات کی پیداوار اور وینٹی لیٹرکے پیشرفتہ ماڈل پر مبنی اشیاء کو پیش کیا گيا تھا۔ اس نمائش میں مسلح افواج کی کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں خدمات کے بارے میں بھی ایک گوشہ پیش کیا گيا تھا۔ اس موقع پر وزیر صنعت، معدن اور تجارت ، سائنس و ٹیکنالوجی کے معاون اور وزیر دفاع بھی صدر روحانی کے ہمراہ تھے۔

News Code 1899171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha