سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کئی ماہ درکار ہیں جبکہ کورونا وائرس ایک مریض کی وجہ سے 70 افراد میں وائرس منتقل ہوتا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق جس مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوتی ہے وہ اس سے پہلے 30 سے 40 افراد سے ملاقاتیں کر چکا ہوتا ہے۔سعودی وزرات صحت کے ترجمان کے مطابق ہدایات پر جتنا سختی سے عمل ہوگا اتنا جلدی وائرس پر قابو پایا جاسکے گا ۔ اس سے قبل سعودی عرب کے حکام نے اسلامی ممالک کو رواں سال حج کو منسوخ کرنے کا مشورہ دیا تھا اور ہوٹلوں کے ساتھ معاہدے کرنے سے روک دیا تھا۔

News Code 1899169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =