مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پیش نظر نیویارک میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار فوجیوں کو نیویارک میں تعینات کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز سمیت تمام طبی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، تمام سینیٹرز اچھا کام کر رہے ہیں، میری حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کے جلد خاتمے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں، کورونا کی ویکسین آنے میں 15 سے 20 ماہ لگ سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ