اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ملتوی کرنے پر غور

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ملتوی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ملتوی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تاجیانی محمد باندے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگلے ماہ تک 193 رکنی عالمی باڈی اس سلسلے میں فیصلہ کر لے گی۔ واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ستمبر میں منعقد ہونا ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ممکن ہے کہ اس اجلاس کو ملتوی کردیا جائے۔

News Code 1899159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =