ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو کرائے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو کرائے جائیں گے۔ امریکی صدر نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں این 95 ماسک، سرجیکل ماسک اور دستانوں کی برآمد پر بھی پابندی لگا دی۔  انہوں نے کہا کہ طبی سامان کی امریکہ کو خود ضرورت ہے۔ ادھر جرمنی نے امیرکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ نے تھائي لینڈ سے جرمنی کے خریدے ہوئے ماسک چوری کرلئے ہیں۔ امریکہ پر فرانس کے ماسک چوری کرنے کا الزام بھی عائد کیا گيا ہے ۔ امریکہ کو کورونا وائرس کام قابلہ کرنے کے سلسلے میں طبی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد جبکہ مرنے والوں کی تعداد 8500  ہوگئی ہے۔

News Code 1899154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =