دنیا میں کورونا وائرس میںم بتلا افراد کی تعداد 12 لاکھ سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 2 ہزار 963 ہو گئی جبکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 64 ہزار 741 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 2 ہزار 963 ہو گئی جبکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 64 ہزار 741 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا کے دنیا بھر میں 89 ہزار 599 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 2 لاکھ 46 ہزار 690 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 49 ہزار 95 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکہ کو کورونا وائرس کی وبا نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 11ہزار 637تک پہنچ چکی ہے جبکہ کورونا نے امریکہ بھر میں 8 ہزار 454 افراد کو لقمۂ اجل بنایا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث اموات کے حوالے سے سرِ فہرست ملک اٹلی ہے جہاں اس وائرس نے 15 ہزار 362 افراد کو موت کے منہ میں پہنچایا ہے، دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں11 ہزار 947 انتقال کر چکے ہیں، 8 ہزار 454 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر امریکہ ہے جبکہ فرانس 7 ہزار 560 ہلاکتوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، برطانیہ میں اس وائرس سے 4 ہزار 313 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں 1 لاکھر 26 ہزار 168 افراد اب تک اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اٹلی 1 لاکھ 24 ہزار 632 مریضوں کے ساتھ تیسرے اور جرمنی 96 ہزار 92 کورونا مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

سب سے پہلے چین میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس پر اب وہاں قابو پا لیا گیا ہے اور لگ بھگ 3 ہفتے سے چین میں کورونا وائرس کے بہت کم کیسز سامنے آرہے ہیں۔

چین میں متاثرہ مریضوں کا گراف 81 ہزار سے زائد پر رکا ہوا ہے جبکہ چین میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 اموات ہوئی ہیں اس طرح وہاں مجموعی اموات 3ہزار 329 ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس سے خوفناک صورتِ حال کا شکار رہنے والے چین کے شہر ووہان میں معمولاتِ زندگی بحال ہوچکے ہیں، اس کے برعکس کورونا وائرس کے خوف سے لگ بھگ پوری دنیا ہی لاک ڈاؤن کا شکار ہو چکی ہے۔

News Code 1899151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =