امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوگئی

امریکہ میں کورونا وائرس کے نئےکیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 8500 سے اوپر پہنچ چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے نئےکیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 8500 سے اوپر پہنچ چکی ہے۔ امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں ميں 1224 ہلاکتیں ہوئي ہیں جو اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ امریکہ میں 3 لاکھ 11 ہزار 635 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 2 لاکھ 88 ہزار 356 اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 14 ہزار 825 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 8 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 2 ہفتے ہولناک ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ہلاکتیں اور بھی زیادہ ہوں گی۔انہوں نے نیویارک میں مریضوں کا بوجھ سنبھالنے کے لیے نرسز اور طبی عملے پر مشتمل ایک ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

News Code 1899150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =