فرانس میں چاقو بردار شخص حملے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی

فرانس میں چاقو بردار شخص نے شاپنگ مال کے اندر دکانداروں اور گاہکوں پر حملے کر کے 2 افراد کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں چاقو بردار شخص نے شاپنگ مال کے اندر دکانداروں اور گاہکوں پر حملے کر کے 2 افراد کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فرانس کے شہر ویلنس میں چاقو بردار شخص ایک شاپنگ مال میں داخل ہوا اور ایک دکاندار پر وار کرکے قتل کردیا اور اس کے بعد وہاں موجود 2 گاہکوں پر بھی وار کیے۔حملہ آور شاپنگ مال سے باہر نکلا اور راہگیروں پر پہ در پہ حملے کیے، اس دوران پولیس پہنچنے پر چاقو بردار شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تعاقب کے بعد پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے ہاتھوں دو شہری ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور 33 سالہ سوڈان کا رہنے والا شخص ہے جس نے فرانس میں پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔ پولیسنے تحقیقات اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1899148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =