بھارت میں اپوزیشن رہنما کی مودی سرکار کےنامناسب انتظامات پر شدید تنقید

بھارت میں کورونا وائرس کی تشخیص کےنامناسب انتظامات پر اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما واہول گاندھی نے نریندر مودی کی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ناقص کارکردگی سے بھارتی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تشخیص کےنامناسب انتظامات پر اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما واہول گاندھی نے نریندر مودی کی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ناقص کارکردگی سے بھارتی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر شدید تنقید کی اور سوشل میڈیا پر ایک گراف بھی شیئر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹنگ کا نظام بہت سست روی کاشکار ہے۔ راہول گاندھی کا مزید کہنا ہےکہ لوگوں سےتالیاں بجوانے اور شمعیں روشن کرنے سے کورونا وائرس کامسئلہ حل ہونےوالا نہیں۔بھارتی ذرائع کے مطابق بی جے پی سکار مختلف بہانوں سے بھارتی مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنا رہی ہے۔ کوروناو آئرس پھیلنے پر مودی سرکاری مسلمانوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کررہی ہے جبکہ بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے ایودھیا مندر میں پوجا کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

News Code 1899147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =