عالمی ادارہ صحت کی لاک ڈاؤن کو عجلت میں ختم نہ کرنے کی سفارش

عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او" نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو خبردار کرتے ہوئے ہے کہ کوئی بھی ملک لاک ڈاؤن ہٹانے میں جلد بازی سے کام نہ لے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او"  نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو خبردار کرتے ہوئے ہے کہ کوئی بھی ملک لاک ڈاؤن ہٹانے میں جلد بازی سے کام نہ لے۔ ڈلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ قرنطینہ جلد ہٹانے سے طویل معاشی اثرت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ ممالک وائرس پر حملہ کر کے پہلے اس کا خاتمہ کریں۔ ادھر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی کمزور معیشتیں بحران کا شکار ہوسکتی ہیں۔

News Code 1899141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =