مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 4 کشمیری جوانوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیر کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا ، جس کے دوران اس نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے 4 کشمینی جوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار کر جاں بحق کیا ہے۔ ادھر بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق حریت پسندوں سے تھا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت فیاض، عادل، محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ چوتھے نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 4 کشمیری جوانوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News Code 1899137
آپ کا تبصرہ