صدر ٹرمپ نے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے فارغ کردیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن نے یوکرائن کی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کی جانب سے کیے گئے اس انکشاف کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا جو ناکام ہوگئی۔  ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب وہ اس عہدے پر کسی با اعتماد شخص کو مقرر کریں گے۔

News Code 1899126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =