دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 882 ہو گئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 59 ہزار 200 سے زائد ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 882 ہو گئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد  59 ہزار 200 سے زائد ہوگئی ہیں۔ کورونا مریضوں کی سب سے بڑی تعداد امریکہ میں 2 لاکھ 78 سے زائد ہے، اس کے بعد اٹلی میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 827 ہے۔ اسپین 1 لاکھ 19 ہزار 199 کورونا کے مریضوں کے ساتھ تیسرے اور جرمنی 91 ہزار 159 مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں 14ہزار 681، اس کے بعد 11ہزار 198 اسپین میں ہوچکی ہیں۔  امریکہ میں 7 ہزار 402، فرانس میں 6 ہزار 507 اور برطانیہ میں 3 ہزار 605 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔

News Code 1899125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =