فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی

فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ فرانس میں  کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ فرانس کے محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات اب 5 ہزار 400 ہوگئی ہیں، حکام نے اس سے پہلے کہا تھا کہ مختلف اسپتالوں میں جمعرات تک ملک بھر میں 4 ہزار 503 اموات ہوئی ہیں۔ تاہم اب وضاحت کی گئی ہے کہ مختلف نرسنگ ہومز میں 884 افراد بھی اسی بیماری سے دم توڑ چکے ہیں۔ فرانس میں 10لاکھ افراد کئیر ہومز میں رہتے ہیں اور کئیر سیکٹر نے تمام عملے کی ٹیسٹنگ کامطالبہ کردیا ہے۔

News Code 1899121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =