ورلڈ بینک کی پاکستان کے لئے200 ملین ڈالر امداد کی منظوری

ورلڈ بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ورلڈ بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے جو کورونا وائرس  سے نمٹنے، صحت کے نظام کو تقویت دینے اور سماجی و اقتصادی مسائل کے حل پر استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ ضروری طبی سامان کی فراہمی کے 8 جاری منصوبوں سے 38ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی حاصل کی جائے گی۔

News Code 1899115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =