پاکستانی حکومت کی خیبرپختون خوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے صوبہ خیبرپختون خوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے صوبہ خیبرپختون خوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختون خوا حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبرپختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعہ صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے خیبرپختون خوا میں تعینات ہوگی۔

News Code 1899113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =