امریکی بحری بیڑے سے ہزاروں اہلکاروں کا انخلاء شروع

امریکی فوجی اہلکاروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کے پیش نظر امریکی بحریہ کے جوہری ہتھیاروں سے لیس " روزویلٹ" نامی بحری بیڑے سے ہزاروں اہلکاروں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 93 فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوجی اہلکاروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کے پیش نظر امریکی بحریہ کے جوہری ہتھیاروں سے لیس " روزویلٹ" نامی بحری بیڑے سے ہزاروں اہلکاروں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 93  فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  کے مطابق روزویلٹ نامی بحری بیڑا امریکہ کے زیرِ انتظام جزیرے گوام کے قریب موجود ہے۔ امریکی بحریہ کے مطابق بیڑے پر 4800 افراد کا عملہ تعینات تھا۔ اب تک بحری بیڑے سے ایک ہزار اہلکاروں کو نکالا جا چکا ہے جن میں سے 93 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پیٹاگون کے حکام کا کہنا ہے کہ روزویلٹ کے عملے کے لیے فوری طور پر ہوٹلوں میں کمروں کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ کچھ صحت مند اہلکاروں کو بیڑے پر ہی تعینات رکھا جائے گا تاکہ وہ معمول کے کام جاری رکھ سکیں۔

News Code 1899107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =