مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیرِ صحت یاکوو لٹزمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیرِ صحت یاکوو لٹزمین اور ان کی اہلیہ اب آئسولیشن میں چلے گئے ہیں، اس اعلان کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو قرنطینہ میں چلے گئے ہیں کیوں کہ وہ وزیرِ صحت کے رابطے میں آئے تھے۔ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی اور نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہوں کو بھی قرنطینہ میں جانے کا کہہ دیا گیا ہے وہ لوگ بھی وزیرِ صحت کے رابطے میں تھے۔اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس سے31 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6200 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کئی درجن اسرائیلی فوجی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کے وزیرِ صحت یاکوو لٹزمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
News Code 1899101
آپ کا تبصرہ