سعودی حکومت نے مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کردیا

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کا اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہوگا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کا اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق مکہ اور مدینہ میں پورے دن کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاہم صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک شہریوں کو دوائی اور کھانے پینے کی اشیاء لینے کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی تاہم یہ رعایت خاندان کے ایک فرد کیلیے ہوگی۔

کرفیو کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں اور ذرائع آمد ورفت بند رہیں گے۔ وقفے کے دوران صرف دوائی اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے نوجوانوں کو اجازت ہوگی۔ بچوں اور بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت، میڈیا ورکز اور میونسپل کے خصوصی عملے کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔ عالمی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے تحت سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 720 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے 16 افراد  ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں اقتدار کی جنگ بھی جاری ہے خیال کیا جاتا ہے کہ کورونا کو بہانہ بنا کر سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اپنے مخالفین کو کچلنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1899096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =