افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ ہلمند کے جنوبی علاقے میں ایک خاندان اپنی گاڑی پر رشتے داروں سے ملنے جارہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ دو زخمی زیر علاج ہیں۔ ترجمان گورنر ہلمند نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1899095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =