امریکی صدر کا چین میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پر شکوک و شبہات کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چین میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چین میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں یہ کیسے معلوم ہوگا کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق جو اپنی تعداد بتائی وہ درست ہے یا نہیں۔ اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان نے ایک انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر بیجنگ پر کورونا کیسز چھپانے کا الزام لگایا تھا۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور کیسز کی تعداد غلط بتائی ہے۔

News Code 1899094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =