ایران جنگ  افروزں کو ادب سکھاتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے ایران کی علاقائی اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ شروع نہیں کرتا بلکہ جنگ افروزوں کو ادب سکھاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ایران کی علاقائی اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ شروع نہیں کرتا بلکہ جنگ افروزوں کو ادب سکھاتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حکام کو انسانیت کا دشمن ، فریب کار اور مکار قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں ۔ پوری دنیا میں بےگناہ افراد کا قتل عام کررہے ہیں۔ امریکہ چھپ کر بزدلانہ حملہ کرتا ہے لیکن ایران کی جوابی کارروائی آشکارا اور عیاں ہوتی ہے ہمارا جواب بھی منہ توڑ اور واضح ہوگا۔ ایران جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی اس نے کسی جنگ کا آغاز کیا لیکن جنگ افروزوں کو ادب ضرور سکھاتا ہے۔

News Code 1899087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =