امریکہ کا 3500  قیدیوں کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ

امریکہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر 3 ہزار 500 قیدیوں کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر 3 ہزار 500 قیدیوں کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں تیزی سے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کی جیلوں سے رہا کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک ایک لاکھ 88 ہزار سے بھی زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3 ہزار 890 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

News Code 1899067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =