کوروناوائرس کا امریکی فوج پر حملہ/ ایک فوجی  ہلاک 700 سے زائد کورونا وائرس سے متاثر

کورونا وائرس نے امریکی فوجیوں پر بھی حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے جبکہ 700 سے زائد امریکی فوجی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس نے امریکی فوجیوں پر بھی حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے جبکہ 700 سے زائد امریکی فوجی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے " یو ایس ایس روز ویلٹ  " پر کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی ، بحری بیڑے پر 700 سے زائد نیوی سیلرز کورونا میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیڑے کے کمانڈر نے اعلیٰ قیادت سے 4 ہزار اہلکاروں کو فوری جہاز سے اتارنے اور دو ہفتوں کے لیے آئسولیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔  اس کے علاوہ دوسرے امریکی بحری بیڑے " رونالڈ ریگن "  پر بھی متعدد اہلکاروں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے ۔ ادھر امریکہ میں کورونا وائرس میںم بتلا افراد کی تعداد 175000 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی 3500 سے اوپر پہنچ چکی ہے۔

News Code 1899046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =