امریکہ میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ افراد کی موت کا خدشہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث ملک میں ایک سے دو لاکھ تک افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث ملک میں ایک سے دو لاکھ  تک افراد کے ہلاک ہونے  کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر اموات اس قدر بھی روک لی گئیں تو بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ڈپریشن اور اقتصادی کساد بازاری ہوگی جس سے خود کشیوں کا رجحان بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاک ڈاؤن جلد کھولنے کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے تاریخ 12 اپریل سے 30 اپریل تک بڑھاتے ہوئےخبردار کیا ہے کہ 2 ہفتوں میں کورونا کی وبا حدوں کو چھو سکتی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اس وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات تیس اپریل تک لاگو رہیں گے۔ دنیا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔ ادھر  کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے امریکی صدر کے مشیر انتھونی فاؤسی کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے امریکہ میں دو لاکھ افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

News Code 1899020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =