مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا میں اپنا لوہا منوا لیا ہے اور اب اس کی وجہ سے خواتین میں حجاب کے استعمال اور رحجان میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بعض خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اکثر سکارف استعمال کرتی ہیں، اب جب کورونا وائرس شروع ہوا تو سکارف کے ساتھ ماسک پہننا پڑتا ہے، ماسک کافی مہنگے ہیں اس لئے ہم نے حجاب کا استعمال شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جولوگ کل تک حجاب پرتنقید کرتے تھے آج خود کو وائرس سے بچانے کے لئے منہ ڈھانپ رہے ہیں۔ بعض خواتین کا کہنا ہے حجاب کا حکم بھی نمازاور روزے کی طرح حکم خدا ہے اور ہمیں احکام الہی کے سامنے سر تسلیم خم کردینا چاہیے اور کورونا وائرس کے خوف کے بجائے ہمیں خدا وند متعال کی خوشنودی کے لئے حجاب کا پاس و لحاظ رکھنا چاہیے۔

کورونا وائرس نے دنیا میں اپنا لوہا منوا لیا ہے اور اب اس کی وجہ سے خواتین میں حجاب کے استعمال اور رحجان میں اضافہ ہوگیا ہے۔
News Code 1899007
آپ کا تبصرہ