پاکستان میں وہابی تبلیغی جماعت کے 35 میں سے 27 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان میں رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں تبلیغی جماعت کے 35 افراد کی اسکریننگ کرنے پر 27 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہابی تبلیغی جماعت نے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا اس جماعت کے سیکڑوں افراد کورونا پھیلانے میں ملوث ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں تبلیغی جماعت کے 35 افراد کی اسکریننگ کرنے پر 27 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہابی تبلیغی جماعت نے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا اس جماعت کے سیکڑوں افراد کورونا پھیلانے میں ملوث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیہ کے قرنطینہ میں رکھے گئے اسی جماعت کے رکن نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس افسر کو چاقو مار کر زخمی کردیا۔ واضح رہے کہ 3 روزہ، 40 روزہ یا 4 ماہ کے تبلیغی مشن پر روانہ ہونے سے قبل 500 غیر ملکیوں سمیت 12 سو افراد 5 روزہ اجتماع میں شریک تھے اور انہوں نے مرکز کے بالمقابل ایک خالی جگہ پر کیمپ لگایا ہوا تھا۔

اس سے قبل حکومت پنجاب کے عہدیداروں نے وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر منتظمین سے اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی لیکن انہوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔

چنانچہ جب 4 روز قبل منتظمین کا ارادہ تبدیل ہوا اور انہوں نےاجتماع روکا تو صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا تھا اور شرکا کو گھر لے جانے کے لیے کوئی ٹرانسپورٹ یا فضائی سروس دستیاب نہیں تھی۔

ادھر لیہ میں تبلیغی جماعت کے ایک رکن نے فرار ہونے کی کوشش میں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

بعدازاں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے منتظمین سے ملاقات کی جن کی اجازت سے مرکز کو گھیرے میں لے لیا گیا اور وہاں 3 روز تک کسی کو جانے کی یا باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس مرکز کو اب قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں وہابی تبلیغی جماعت نے کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس جماعت میں دیگر ممالک سے ائے ہوئے سیکڑوں مہمان بھی شریک ہیں جن میں تھائی لینڈ کے 50 شہری بھی شامل ہیں۔

News Code 1899005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =