پاکستان میں کورونا وائرس سے 18 افراد ہلاک/ کورونا میں 1625 افراد مبتلا

پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے 18 افراد ہلاک اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے 18 افراد ہلاک اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔  پنجاب میں 593، سندھ میں 508، بلوچستان میں 144، خیبر پختونخوا میں 195 ، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 جب کہ آزاد کشمیر میں 6 مریض زیر علاج ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے  افراد کی تعداد18 ہوگئی ہے اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ادھر چین سے طبی امداد لے کر تیسرا جہاز بھی کراچی پہنچ گيا ہے۔

News Code 1898997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =