مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں مزید 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 1299 ہوگئی۔ ترجمان سعودی حکومت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب ان ممالک میں شامل ہے جو کورونا وائرس سے متعلق حقائق چھپا رہا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
News Code 1898994
آپ کا تبصرہ