افغان طالبان کا حکومتی ٹیم سے مذاکرات کرنے سے انکار

افغان طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 21 رکنی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے انٹرا افغان مذاکرات سے انکارکردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 21 رکنی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے انٹرا افغان مذاکرات سے انکارکردیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صدر اشرف غنی کی جانب سے " بین الافغان مذاکرات" کے لیے تشکیل دی گئی 21 رکنی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم میں تمام قبائل کی نمائندگی نہیں ہے اس لیے اس ٹیم کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔

 افغان ترجمان نے مزید کہا کہ مذاکراتی ٹیم میں افغانستان کے تمام قبائل اور گروہ کی نمائندگی ہونا ضروری ہے اس کے بغیر کوئی بھی مذاکرات مثبت ثابت نہیں ہوں گے اور ایسے فیصلے نہیں ہو پائیں گے جو سب کے لیے قابل قبول بھی ہوں۔

News Code 1898992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha