کینیڈا کے وزیر اعظم کی بیوی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئی

کورونا وائرس میں مبتلا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو صحتیاب ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو صحتیاب ہو گئی ہیں۔ چند روز قبل کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہوں نے خود کو آئسولیشن میں رکھ لیا تھا اور ان کی وجہ سے جسٹن ٹروڈو نے بھی خود کو محدود کر لیا تھا۔تاہم اب سوشل میڈیا پر کینیڈین خاتون اول نے خوشخبری سنائی ہے کہ انہیں کورونا وائرس سے نجات مل گئی ہے اور وہ صحتیاب ہو گئی ہیں۔انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے میرے ڈاکٹر اور اوٹاوا پبلک ہیلتھ کی جانب سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے  اور میں صحتیاب ہوگئی ہوں۔

News Code 1898987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =