مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج و عمرہ زائرین کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کے بعد بھی سعودی عرب میں مقیم زائرین کو دی گئی مہلت ہفتہ 28 مارچ کو ختم ہوگئی۔ اور اس کے بعد عمرہ زائرین کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سعودی عرب میں مجبوری کی بنا پر باقی رہنے والے زائرین کو جرمانہ اور قید کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج و عمرہ زائرین کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
News Code 1898980
آپ کا تبصرہ