مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کے اسٹیج 3 میں داخل ہورہا ہے جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاون کے تیسرے دن لاکھوں افراد فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں ۔ ہاسپٹلس ٹاسک فورس کے ڈاکٹر وں نے بتایا کہ ہندوستان کیلئے یہ خطرناک خبر ہے ۔ یہاں آئندہ 10 دن ہمارے لئے امتحان کے ہیں ۔ عوام کوئی چیز خریدنے کیلئے باہر نہ جائیں ۔ عوام کو حد درجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ سوشل میڈیا کے مطابق بھارت میں اگلے 74 یا 104 گھنٹوں ميں 50 ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے اسٹیج 3 میں داخل ہورہا ہے جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاون کے تیسرے دن لاکھوں افراد فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں ۔
News Code 1898978
آپ کا تبصرہ