سعودی عرب نے مسجد قبا کے خطیب  کو ٹوئیٹ کرنے پر برطرف کردیا

سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے خطیب کو کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو آزاد کرنے پر مبنی ٹوئیٹ کے جرم میں برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے خطیب صالح المغامسی کو کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو آزاد کرنے پر مبنی ٹوئیٹ کے جرم میں برطرف کردیا ہے۔ مسجد قبا کے خطیب نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ بلا کو دور کرنے کے تین عوامل ہیں جن میں اللہ تعالی کی پناہ حاصل کرنا، استغفار اور عفو و بخشش اور قیدیوں کی آزادی شامل ہے۔ المغامسی نے اپنی اس ٹوئیٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے حذف کردیا اور دوسری ٹوئیٹ میں معذرت خواہی کرتے ہوئے لکھا کہ قیدیوں کی آزادی سے ان کی مراد معمولی جرائم میں ملوث قیدی ہیں۔ سعودی عرب کی ظالم و جابرحکومت نے اپنے اوپر تنقید کرنے والے سیکڑوں افراد کو گرفتار کررکھا ہے۔

News Code 1898975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =