رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ سید جعفر کریمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقیہ بزرگوار آیت اللہ آقائ حاج سید جعفر کریمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقیہ بزرگوار آیت اللہ آقائ حاج سید جعفر کریمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

فقیہ بزرگوارمرحوم آیت اللہ آقائ حاج سید جعفر کریمی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر مرحوم کے محترم خاندان، دوستداروں اور شاگردوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ بزرگ عالم دین نجف اشرف میں حضرت امام راحل (رہ) کے قیام کے دوران ان کے قریبی علمی حلقہ کے فضلاء میں شامل تھے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد بھی ان کی گرانقدر خدمات کا سلسلہ جاری رہا ۔ حضرت امام (رہ) کی رحلت کے بعد وہ قم ميں میرے ساتھیوں اور معاونین میں شامل ہوگئے اور میں نے کئی برسوں تک ان کی خدمات سے استفادہ کیا۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت ، مغفرت اور درجات کی بلندی طلب کرتا ہوں اور اللہ تعالی مرحوم کو اپنے اجداد طاہرین کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

9 فروردین 1399

News Code 1898969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =