آٹھ ممالک کے نمائندوں کا اقوام متحدہ کے نام خط  بے مثال اقدام

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آٹھ ممالک کے نمائندوں کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط کو بے نظیر اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آٹھ ممالک کے نمائندوں کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط  کو بے نظیر اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیوگوٹرس کے نام خط پر ایران، روس، چین ، کیوبا، شمالی کوریا، عراق ، ونزوئلا اور نیکاراگوئہ کے نمائندوں نے دستخط کئے ہیں اور اس خط میں ایران کے خلاف پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ موسوی نے کہا کہ عالمی برادری کو امیرکہ کے یکطرفہ اور ظالمانہ اقدامات کے خۂاف آواز اٹھانی چاہیے اور اس کی عائد کردہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی تاریخ میں آٹھ ممالک کے نمائندوں کے اس اقدام کو بے نظیر قراردیا ہے۔

News Code 1898964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =