مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خوا میں سعودی عرب سے واپس آنے والے 2887 افراد کا سراغ نہیں مل سکا ، پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت سعودی عرب سے واپس آنے والے مسافر کی ہوئی اور سعودیہ سے واپس آنے والے درجنوں مسافر کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ دستاویز کے مطابق غلط ایڈریس اور موبائل نمبر بند ہونے کے باعث 3 ہزار کے قریب افراد کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔ دستاویز کے مطابق واپس آنے والوں میں سے 2 ہزار 295 افراد کا سراغ لگالیا گیا، جن کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔سعودی عرب سے آنے والے عمرہ زائرین روپوش ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلانے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خوا میں سعودی عرب سے واپس آنے والے 2887 افراد کا سراغ نہیں مل سکا ، پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت سعودی عرب سے واپس آنے والے مسافر کی ہوئی اور سعودیہ سے واپس آنے والے درجنوں مسافر کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
News Code 1898960
آپ کا تبصرہ