بیلجیئم میں لاک ڈاؤن کی مدت 18 اپریل تک بڑھا دی

بیلجیئم میں حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر 18 اپریل تک کردی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر 18 اپریل تک کردی ہے۔ لاک ڈاؤن کی مدت میں یہ اضافہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماہرین پر مشتمل کرائسسز مینجمنٹ سینٹر کی مشاورت سے کیا گیا۔ اس حوالے سے اعلان بیلجئیم میں قائم عبوری حکومت کی وزیر اعظم صوفی ویلمس نے سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کیا۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں حکومت نے 3 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ لیکن ماہرین سے مشورے اور فیلڈ سے آنے والی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مدت میں مزید 2 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

News Code 1898955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha