پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1408 تک پہنچ گئی

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 تک جاپہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 تک جاپہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 457 ، پنجاب میں 490، بلوچستان میں 133، خیبر پختونخوا میں 180، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جب کہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 23 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

News Code 1898952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =