افغانستان کا کم سے کم 10 ہزار قیدی رہا کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر افغانستان نے 55 سال سے زائد عمر کے کم از کم 10 ہزار قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل اکیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر افغانستان نے 55 سال سے زائد عمر کے کم از کم 10 ہزار قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغان حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق ان میں طالبان قیدی شامل نہیں ہیں جبکہ آئندہ دس روز میں یہ عمل مکمل کر لیا جائیگا۔ افغانستان میں ابھی تک کورونا کے 91کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین ہے۔

News Code 1898951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =