مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس نے عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور نماز جمعہ و جماعت ادا کرنے والے پیشنمازوں پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مساجد کے اماموں اور انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ سندھ حکومت نے مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ کراچی میں پولیس نے پابندی کے باوجود جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر 29 مقدمات درج کرلیے۔ یہ ایف آئی آرز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر درج کی گئی ہیں۔ زیادہ تر مقدمات ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں درج کئے گئے جن میں مسجدوں کے پیش اماموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات کے متن میں کہا گیا کہ مساجد میں صرف 5 نمازیوں کی اجازت تھی لیکن ان مساجد میں 5 سے زائد نمازی موجود تھے۔ پولیس نے متعدد علماء اور آئمہ مساجد کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس نے عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور نماز جمعہ و جماعت ادا کرنے والے پیشنمازوں پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
News Code 1898950
آپ کا تبصرہ