برطانیہ میں چیف میڈیکل افسر بھی کورونا وائرس میں مبتلا

برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کے بعد چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم اور وزیر صحت کے بعد چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کے بعد چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ برطانوی چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی 7 دن کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے، کرس ویٹی نے خود کو 7 روز کے لیے الیون ڈاوننگ اسٹریٹ میں آئسولیٹ کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرس ویٹی نے کہا کہ کورونا وائرس کے طبی ردعمل کے بارے میں حکومت کو مشورے دیتا رہوں گا۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کردیا ہے۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میں نے معمولی کھانسی اور بخار کی شکایت پر ٹیسٹ کرایا تھا ، ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔خیال رہے برطانیہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1898946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =