برطانوی وزیرصحت بھی کورونا وائرس میں مبتلا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بعد برطانوی وزیرصحت بھی کورونا وائرس میںم بتلا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بعد برطانوی وزیرصحت بھی کورونا وائرس میںم بتلا ہوگئے ہیں۔ برطانوی وزیرمیٹ ہینکاک کے مطابق کورونا وائرس کی علامات محسوس ہورہی تھیں، اس لیے  ٹیسٹ کرانے پر کورونا وائرس پازیٹو آیا ہے۔  انکا کہنا ہے کہ اب وہ  گھر بیٹھ کر ویڈیو لنک کے ذریعہ ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ واضح رہے کہ آج بروز جمعہ کو برطانیہ میں کوروناوائرس سے مزید 181 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 759 ہوگئی ہے۔ ایک روز میں برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی اب تک سب سے بڑی تعداد ہے۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 3 ہزار کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں، اس طرح متاثرین کی تعداد 14,579 ہوگئی ہے۔

News Code 1898941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha