برطانیہ میں 10 میں سے 1 شخص کورونا میں مبتلا/ جان بوجھ کر کھانسنا بھی ممنوع

برطانیہ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں ہر 10 میں سے ایک شخص کورونا کا شکار ہوچکا ہے جب کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں جان بوجھ کرکھانسنا بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں ہر 10 میں سے ایک شخص کورونا کا شکار ہوچکا ہے جب کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں جان بوجھ کرکھانسنا بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ برطانوی ذرائع کے مطابق خود کو کورونا کا مریض ظاہر کرکے طبی عملے پرکھانسنے والےشخص کو 2 سال قید ہوگی۔ایمپئریل کالج لندن کے پروفیسر نیل فرگوسن نے کہا ہے کہ سائنسدانوں کی تیار کردہ ایپ کے مطابق برطانیہ میں ہر 10 میں سے ایک شخص کورونا کا شکار ہوچکا ہے جب کہ کورونا سے دو تہائی اموات ایسے افراد کی ہوئی ہیں جو مہلک  امراض میں مبتلا تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے سبب برطانیہ کو 6 ماہ تک لاک ڈاون کرنا پڑسکتا ہے۔

News Code 1898934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =