پاکستان میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ پاکپتن کے نواحی گاؤں میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ پاکپتن کے نواحی گاؤں میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پاک پتن کے نواحی گاؤں 71 ای بی میں رمضان نامی شخص کے گھر کی ایک دیوار گر گئی، ملبے میں رمضان کی والدہ اور بیٹی دب گئے۔ گھر کے افراد دادی اور پوتی کو نکالنے کے لئے ملبہ ہٹا رہے تھے کہ کمرے کی چھت گر پڑی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا اور ملبے میں دبے افراد کو نکالا، نکالے گئے افراد میں سے 4 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 زخمی تھے۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق افراد کی شناخت 14 سالہ جواد رمضان ،12 سالہ شہزاد رمضان ،8 سالہ بیٹی فرح رمضان اور شریفاں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ 8 سالہ شان رمضان اور محمد رمضان شدید زخمی ہیں۔

News Code 1898923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =